0
Saturday 6 Oct 2018 13:34

بلدیاتی چناؤ کیخلاف مزاحمتی قیادت کی کال پر سرینگر میں احتجاجی مظاہرے

بلدیاتی چناؤ کیخلاف مزاحمتی قیادت کی کال پر سرینگر میں احتجاجی مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی مشترکہ مزاحمتی خیمے کی کال پر کل مدینہ چوک مائسمہ میں الیکشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ لبریشن فرنٹ کے قائدین و اراکین کی ایک بڑی تعداد لال چوک میں جمع ہوئے اور آنے والے بلدیاتی و پنچایتی الیکشن کے خلاف احتجاج کیا۔ ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے اور فلک شگاف نعرے بلند کرتے ہوئے مظاہرین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آنے والے بلدیاتی و میونسپل الیکشن سے دور رہیں کیونکہ یہ الیکشن کشمیریوں کے مفادات کے عین منافی ہیں۔ مظاہرین بعد ازاں ایک دھرنے پر بیٹھ گئے جس سے فرنٹ کے زونل جنرل سکریٹری  شیخ عبدالرشید نے خطاب کیا۔ ادھر نماز جمعہ کے بعد نوہٹہ میں مرکزی جامع مسجد کے باہر حریت کانفرنس (م) کے کارکنوں نے مزاحمتی قائدین اور نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ اور انتخابی عمل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 754119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش