0
Monday 8 Oct 2018 18:37

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں، سبسڈی اور بجٹ کی کٹوتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی حکومت کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ نے گلگت بلتستان حکومت کی کارکردگی سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا، وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے صوبائی حکومت کی مشاورت سے معاونت کی جائے گی۔ گلگت بلتستان میں تعلیم کے اعشاریے دیگر تمام صوبوں سے بہتر ہیں، دیامر میں تعلیم کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت سے تعان کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو بجٹ کٹوتی سے ہونی والی مشکلات سے آگاہ کیا اور وفاقی حکومت کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا، جس پر وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کی بجٹ کٹوتی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے نظرثانی کی جائیگی اور صوبائی حکومت کی مشکلات کو دور کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 754690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش