0
Thursday 18 Oct 2018 02:52

اسلام آباد، عراقی ایمبیسی چہلم امام حسین (ع) پر جانیوالوں کو ویزہ جاری کرنے میں ناکام، زائرین ایئرپورٹ سے واپس

اسلام آباد، عراقی ایمبیسی چہلم امام حسین (ع) پر جانیوالوں کو ویزہ جاری کرنے میں ناکام، زائرین ایئرپورٹ سے واپس
اسلام ٹائمز۔ چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کربلا معلیٰ جانے والے زائرین کو عراقی ایمبیسی ویزہ جاری کرنے میں ناکام ہوگئی، ذرائع کے مطابق گذشتہ پانچ دنوں میں 2 ہزار سے زائد افراد کی فلائٹس عراقی ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے زائرین کو لئے بغیر چلی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، اسلام آباد سے ہزاروں زائرین ویزہ نہ ملنے کی صورت میں خالی ہاتھ گھروں کو واپس لوٹ گئے، جس کے باعث زائرین دہائیاں دینے پر مجبور ہیں، گذشتہ سالوں کی نسبت اس سال زائرین کو بہت کم ویزے جاری کئے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے پائی پائی اکٹھا کرنے والے زائرین مشکلات کا شکار ہیں، گذشتہ روز بھی ملتان اور اسلام آباد سے ایک سو کے قریب زائرین ویزہ نہ ملنے کے باعث عراق نہ جاسکے، ایک طرف تفتان اور کوئٹہ میں زائرین کو مشکلات درپیش ہیں تو دوسری طرف ویزوں میں تاخیر بڑا مسئلہ ہے، ایک اندازے کے مطابق گذشتہ سال کی نسبت آدھے سے بھی کم زائرین پاکستان سے چہلم منانے کے لئے سرزمین عراق پہنچ پائیں گے، اس پریشانی کے باعث جہاں زائرین پریشان ہیں، وہیں قافلہ سالار میں روتے دکھائی دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 756468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش