0
Friday 19 Oct 2018 19:44

قبائلی ضلع کرم میں 2 منصوبوں کی تکمیل

قبائلی ضلع کرم میں 2 منصوبوں کی تکمیل
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع کرم کی انتظامیہ نے فاٹا ڈویلپمنٹ پروگرام گورنمنٹ ٹو کمیونٹی کے تحت دو منصوبے مکمل کئے ہیں۔ پہلے منصوبے کے تحت خوری خونہ اور ڈپہ کے علاقے میں ایک ایری گیشن سسٹم کی بحالی مکمل کی گئی ہے۔ یہ منصوبہ 202 میٹر نئے ایری گیشن چینل کی تعمیر اور 195 میٹر پہلے سے موجود ایری گیشن چینل کی مرمت و بحالی پر مشتمل ہے۔ دوسرے منصوبے کے تحت سرہ گلہ میں ایک ایری گیشن سسٹم کی بحالی اور اسے سولر سسٹم پر منتقلی مکمل کی ہے۔ یہ منصوبہ سولر پمپنگ سسٹم کی فراہمی، 265 میٹر ایری گیشن سسٹم اور تین چھوٹے پلوں کی تعمیر، پمپ ہاؤس اور آپریٹر روم کی مرمت و بحالی پر مشتمل ہے۔
خبر کا کوڈ : 756717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش