0
Friday 26 Oct 2018 14:55

صدر مملکت 31 اکتوبر کو کراچی میں لوکل ٹرین کا افتتاح کرینگے، شیخ رشید

صدر مملکت 31 اکتوبر کو کراچی میں لوکل ٹرین کا افتتاح کرینگے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی 31 اکتوبر کو کراچی میں لوکل ٹرین کا افتتاح کریں گے جبکہ ٹرین چلانے کا مقصد مزدوروں کےلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی کے لیے لوکل ٹرین چلانے کا اعلان کیا تھا جس کا افتتاح 31 اکتوبر کو صدر پاکستان عارف علوی کریں گے جبکہ یہ ٹرین دھابیجی، لانڈھی اور کراچی کے درمیان چلے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مزدوروں کے لئے عمران خان کا کیا گیا وعدہ پورا ہو گیا، ٹرین چلانے کا مقصد مزدوروں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے جبکہ یہ ہماری حکومت کے 60 دنوں میں چھٹی ٹرین ہے، 100 دنوں میں 10 ٹرینیں چلانے کا وعدہ پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے میں 10 ہزار لوگوں کو میرٹ پر نوکری دیں گے اور ریلوے کا خسارہ ایک سال میں ختم کرکے دکھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 757934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش