0
Monday 29 Oct 2018 10:36

ٹرمپ کا بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت سے انکار

ٹرمپ کا بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت سے انکار
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے جس پر ہندوستانی عوام سیخ پا ہو گئے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے بھارتی مشیر قومی سلامتی کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ امریکی صدر ملکی مصروفیات کے باعث یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ امریکی فیصلہ امریکا فرسٹ پالیسی کا شاخسانہ ہے۔ ادھر بھارتی عوام تذلیل محسوس کرنے لگے، سوشل میڈیا پر تنقید، مودی حکومت کو بھی خفت کا سامنا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس سے ایس400 میزائل کی خریداری پر بھارت اور امریکا کے تعلقات خراب ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی حکام نے بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت دوول کے نام خط میں ٹرمپ کے فیصلے سے آگاہ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ملکی مصروفیات کے باعث بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے، خط میں شرکت سے معذرت پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے امریکی اہلکار اس بات کا اشارہ دے رہے تھے کہ چونکہ انہی دنوں اسٹیٹ آف دی یونین خطاب ہونے والا ہے اس لیے صدر کا دورہ بھارت یقینی نہیں ہے۔

ایک سینئر تجزیہ کار رہیس سنگھ نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کی امریکا فرسٹ کی جو پالیسی ہے، مذکورہ فیصلہ اس کا شاخسانہ ہے، امریکی صدر کے نزدیک اپنے ملک کے مفادات پہلے ہیں۔ رہیس سنگھ کے خیال میں ممکن ہے کہ بھارت کے بعض حالیہ فیصلے اس کی وجہ بنے ہوں لیکن اس سے باہمی رشتوں کے متاثر ہونے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ ٹرمپ کا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور بھارت کے تعلقات خراب ہوئے ہیں، روس سے ایس400 میزائل کی خریداری پر بھارت کو امریکا انتباہ بھی دے چکا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران سے تیل کی خریداری پر بھارت پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 758333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش