0
Monday 29 Oct 2018 22:21

چہلم امام حسین (ع) پر سندھ کے تعلیمی ادارے بند، 9 اضلاع میں موبائل سروس بھی بند رہے گی

چہلم امام حسین (ع) پر سندھ کے تعلیمی ادارے بند، 9 اضلاع میں موبائل سروس بھی بند رہے گی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے چہلم پر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سندھ کے 9 اضلاع میں موبائل سروس بند رہے گی۔ اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق 30 اکتوبر کو اسکولوں کی چھٹی ہوگی، تمام نجی اور سرکاری اسکول بند رہیں گے جبکہ چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر سندھ حکومت کی 9 اضلاع میں موبائل سروس بند رہے گی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ اور پی ٹی اے کو کراچی میں موبائل فون سروس سروس بند رکھنے کے لیئے خط لکھ دیا ہے۔ کراچی میں نشتر پارک سے جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ حیدرآباد، شہید بینظیرآباد، میرپورخاص اور سکھر سمیت دیگر اضلاع میں موبائل سروس بند رہے گی۔ کراچی میں صبح دس بجے سے آٹھ بجے تک موبائل سروس بند کی سفارش کی گئی ہے۔ شہیدائے کربلا کا چہلم 30 اکتوبر بروز منگل کو ملک بھر میں منایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 758448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش