0
Tuesday 30 Oct 2018 07:53

قومی اسمبلی، کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف قرارداد منظور

قومی اسمبلی، کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف قرارداد منظور
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور یوم سیاہ سے متعلق قرارداد منظور کر لی گئی، قرارداد وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور نے پیش کی۔ قراداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان بھارتی مظالم اور جارحیت کی مذمت کرتا ہے، عالمی برادری بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حل ہونا چاہیے، مقبوضہ کشمیر میں 90ہزار افراد کو شہید کیا جا چکا ہے، ایک لاکھ 40 ہزار افراد قید ہیں جبکہ 13 ہزار سے زائد کشمیری خواتین بیوہ ہوئیں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ قرارداد میں کشمیر کی ماؤں، بہنوں، بیٹوں اور بھائیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ گذشتہ ستر سال سے کشمیری عوام آزادی کے لئے لڑ رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ میں اقوام متحدہ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنی قرادادوں پر عملدرآمد کرائے اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے۔
خبر کا کوڈ : 758508
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش