0
Wednesday 7 Nov 2018 09:29

عافیہ صدیقی کا عمران خان کے نام خط، رہائی میں مدد کی اپیل

عافیہ صدیقی کا عمران خان کے نام خط، رہائی میں مدد کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں قید عافیہ صدیقی نے وزیراعظم عمران خان سے رہائی میں مدد کی اپیل کردی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط لکھا ہے، جو عافیہ صدیقی نے ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل کو جیل میں ملاقات کے دوران دیا۔ عافیہ صدیقی نے خط میں لکھا ہے کہ عمران خان نے ماضی میں میری بہت حمایت کی، لہٰذا عمران خان میری رہائی میں مدد کریں۔ خط میں لکھا ہے کہ میں قید سے باہر نکلنا چاہتی ہوں، امریکا میں میری سزا غیر قانونی ہے کیوں کہ مجھے اغواء کر کے امریکا لایا گیا تھا۔ عافیہ صدیقی نے خط میں کہا ہے کہ عمران خان ہمیشہ سے میرے ہیرو رہے ہیں، عمران خان کو اپنے اردگرد موجود منافقین سے محتاط رہنا چاہیئے۔ عافیہ صدیقی نے وزیراعظم عمران خان کے مخالفین کو کہا کہ عمران خان پر تنقید کرنے والوں کو اپنی تنقید بند کر دینی چاہیئے، انہوں نے ماضی میں غلطیاں کیں مگر اب وہ ویسے نہیں رہے اور اسلامی قوانین میں غلطیوں پر توبہ کرنے والے کی غلطیاں معاف کر دی جاتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 759822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش