0
Monday 12 Nov 2018 11:03

پشاور، شادی کے گھر میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

پشاور، شادی کے گھر میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں معمولی تنازع پر ہونے والی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ پشاور کے علاقے نوتھیہ میں پیش آیا، جس میں یونین کونسل نوتھیہ کے نائب ناظم شیر علی بھی جاں بحق ہوئے۔ پولیس کے مطابق ایک تقریب کے دوران شیر علی اور ان کے پڑوسی طارق کے درمیان آتشبازی کے معاملے پر معمولی تکرار ہوئی تھی، تاہم اس دوران سخت جملوں کے تبادلے سے معاملہ بگڑ گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ سخت جملوں کے تبادلے کے بعد دونوں فریقین کی جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں یوسی نائب ناظم شیر علی، ان کے بھائی اور پڑوسی طارق جاں بحق ہوگئے جبکہ اس دوران 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔ دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے ضلع رکن محمد سعید ظاہر نے واقعے کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ اس واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ فائرنگ کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ واقعے کے عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی رات 1 بجے کے قریب پیش آیا۔
خبر کا کوڈ : 760669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش