0
Monday 12 Nov 2018 20:36

یاسین ملک کا آری پل ترال اور پانپور کا دورہ، متاثرین کیساتھ اظہار یکجہتی

یاسین ملک کا آری پل ترال اور پانپور کا دورہ، متاثرین کیساتھ اظہار یکجہتی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت اور ظلم کا شکار ہونے والے متاثرین کی دیکھ بھال کرنا ہمارا دینی، اخلاقی اور قومی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض فورسز ہمارے گھروں کو مسمار اور خاندانوں کو تباہ کررہے ہیں اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان گھروں کی تعمیر نو اور خاندانوں کی بازآبادکاری کریں۔ لبریشن فرنٹ کے چیئرمین ایک وفد کے ہمراہ کپوارہ، پلوامہ اور پانپور پہنچے جہاں انہوں نے ان متاثرین کے ساتھ ملاقات کی۔ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ملاقات کے دوران لبریشن فرنٹ کے چیئرمین نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے گھروں کو ڈھانے اور خاندانوں کو تباہ حالی کا شکار بنانے کے کام میں سبک دست ہوچکا ہے اور ان حالات میں ہماری قومی و ملی ذمہ داری ہے کہ توڑے اور جلائے گئے گھروں کی تعمیر نو کا کام دردست لیں اور تباہ حال خاندانوں کی بازآبادکاری کے لئے اجتماعی اقدامات اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت اور ظلم کا شکار ہونے والے متاثرین کی دیکھ بھال کرنا ہمارا دینی، اخلاقی اور قومی فریضہ ہے اور ایسے وقت میں کہ جب بھارتی قابض فورسز ہمارے گھروں کو مسمار اور خاندانوں کو تباہ کرنے میں سبک سر اور سبک دست ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا شکار ہونے والے کشمیری خاندانوں کی مدد و نصرت کرنا ہمارا دینی، اخلاقی، قومی و ملی اور تحریکی فریضہ ہے اور ایک زندہ و جاوید قوم و ملت کی حیثیت سے ہم اس فریضے کی ادائیگی سے پہلو تہی نہیں کرسکتے۔
خبر کا کوڈ : 760790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش