0
Wednesday 14 Nov 2018 11:30

بھارت اور پاکستان مسئلہ کشمیر کا پائیدار اور پُرامن حل ڈھونڈ نکالیں، شیخ مصطفٰی کمال

بھارت اور پاکستان مسئلہ کشمیر کا پائیدار اور پُرامن حل ڈھونڈ نکالیں، شیخ مصطفٰی کمال
اسلام ٹائمز۔ جموں و  کشمیر نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ ہم اس دن کا انتظار کررہے ہیں جب بھارت اور پاکستان اپنی انا اور ہٹ دھرمی کو ترک کریں گے اور آپسی تلخیوں و رنجشوں کو فراموش کرکے مسئلہ کشمیر کا پائیدار اور پُرامن حل ڈھونڈ نکالیں۔ اپنے دو روزہ دورہ کے دوران راجوری جموں کی مختلف تقاریب اور اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دشمنی کے خاتمے سے خطے خصوصاً جموں و کشمیر میں امن اور ترقی کا ایک نیا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ دونوں ممالک روشن اور تابناک مستقبل کے لئے آپسی دوستی کی نئی راہیں تلاش کریں۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس گذشتہ 70 سال سے مسلسل طور پر دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی وکالت اور مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کا مطالبہ کرتے آرہی ہے۔ انہوں نے پارٹی سے وابستہ افراد سے تاکید کہ وہ لوگوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور ایسی کوششوں کو ناکام بنائیں جن کا مقصد مذہبی ہم آہنگی اور آپسی بھائی چارے کو زک پہنچانا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایک مسلم اکثریتی ریاست کے انتظامی کونسل میں صرف ایک مسلم مشیر کا ہونا جمہوری روح اور مساوت کے تقاضوں کے برعکس ہے۔ ڈاکٹر شیخ مصطفٰی کمال نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے دورِ حکومت میں کبھی بھی کسی طبقے، خطے یا مذہب کے ساتھ ناانصافی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر وقت مساوات اور برابری کے اصولوں کو اپنایا اور لوگوں کی خدمت کی۔
خبر کا کوڈ : 760982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش