0
Thursday 15 Nov 2018 11:54

پشاور فوڈ اتھارٹی کا جعلی مصالحہ جات کی فیکٹری پر چھاپہ

پشاور فوڈ اتھارٹی کا جعلی مصالحہ جات کی فیکٹری پر چھاپہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے مختلف شہروں کی طرح پشاور فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے) کی جانب سے بھی غیر معیاری فیکٹریوں کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم ہوگئی ہے اور اسی سلسلے میں پی ایف اے کی ٹیم نے جعلی مصالحہ جات کی فیکٹری پر چھاپہ مارا ہے۔ کارروائی کے دوران تقریباً 10 ہزار کلو گرام کے ناقص مصالحہ جات کا ذخیرہ ضبط کرلیا گیا جبکہ فیکٹری سیل کرکے مصالحہ جات دریا میں تلف کر دیئے گئے۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق مصنوعی مصالحہ جات میں کیمیکلز کا استعمال گیا تھا جو انسانی صحت کیلئے ہلاکت خیز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چھاپے میں 10 ہزار کلو گرام کے ناقص مصالحہ جات کا ذخیرہ قبضے میں لیا گیا اور دریا میں تلف کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیکڑی مصالحہ جات میں غیر میعاری اجزاء اور کیمیکلز کا استعمال کی جا رہا تھا جو انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہیں اور اس بات پر کوئی سمجھاتہ نہیں کیا جاسکتا۔ واضح رہے کہ کراچی میں مضر صحت کھانا کھانے سے دو بچوں کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد پورے ملک  میں ہوٹلوں اور فیکٹریوں پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 761342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش