0
Saturday 17 Nov 2018 12:56

شانگلہ، غیرت کے نام پر بھائیوں نے بہن اور چچازاد بھائی کو قتل کر دیا

شانگلہ، غیرت کے نام پر بھائیوں نے بہن اور چچازاد بھائی کو قتل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کی تحصیل مرتونگ کے علاقے لاڑے میں دو بھائیوں نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی 15 سالہ بہن اور 27 سالہ چچازاد بھائی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے بھائیوں کو شبہ تھا کہ دونوں کے مابین غیر اخلاقی تعلقات ہیں جس پر انہوں نے غیرت کے نام پر دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ قاتل کے والد نے پولیس کو بتایا کہ دونوں مقتولین آپس میں چچا زاد تھے جس میں لڑکی غیر شادی شدہ جبکہ قتل ہونے والے شخص محمد کے 4 بچے تھے۔ دوسری جانب مقتول کے والد نے پولیس کو بتایا کہ اس کے 2 بھتیجوں نے ان کے بیٹے کو اس وقت قتل کیا جب وہ کھیتوں میں کام کررہا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں افراد میرے بیٹے کو قتل کرنے کے بعد اپنے گھر گئے اور اپنی بہن کو بھی قتل کر دیا، پولیس کے مطابق دونوں ملزمان موقع واردات سے فرار ہوچکے ہیں۔ اس حوالے سے مقامی افراد نے میڈیا کو بتایا کہ ایک ہفتے قبل علاقائی عمائدین کے جرگے میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ مشتبہ تعلقات کی بنا پر لڑکے اور لڑکی کی شادی کردی جائے گی۔ سب ڈویژنل پولیس افسر کے مطابق پولیس نے پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 302 اور 311 کے تحت مقدمہ درج کرکے ابتدائی طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 761715
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش