0
Monday 26 Nov 2018 15:17

خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کا معاملہ اختلافات کا شکار

خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کا معاملہ اختلافات کا شکار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ اختلافات کا شکار ہوگیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کیلئے وزیراعلٰی محمود خان کی جانب سے نئے وزارء اور مشیروں کے نام بھجوا دیئے گئے ہیں، جبکہ عمران خان کی واضح ہدایات ہیں کہ ”حکومتی عہدوں پر فائز کسی بھی شخص کے رشتہ دار کو صوبائی حکومتوں میں نمائندگی نہیں دی جائے گی” اس کے باوجود وفاقی حکومت میں عہدوں پر موجود شخصیات اپنوں کو صوبائی کابینہ میں نمائندگی دینے کی لابنگ میں مصروف ہیں۔ وہ شخصیات نہ وزیراعلٰی سے رابطوں میں ہیں بلکہ چیئرمین عمران خان سے بھی رابطہ کرچکے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دباؤ کے باعث وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ فی الوقت روکنے کی ہدایت کر دی ہے اور اس سلسلے میں وزیراعلٰی کو کابینہ میں توسیع کے معاملے پر خاموش رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے جب صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کابینہ میں توسیع کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں ہے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے، جب عمران خان کی جانب سے منظوری دی جائے گی کابینہ میں توسیع کا اعلان کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 763309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش