0
Wednesday 28 Nov 2018 15:00

اصغریہ علم و عمل تحریک کے تیسرے سالانہ مرکزی کنونشن کی تیاریاں عروج پر

اصغریہ علم و عمل تحریک کے تیسرے سالانہ مرکزی کنونشن کی تیاریاں عروج پر
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا تیسرا سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان ’’احیاء کردار حسینی‘‘ 30 نومبر تا 2 دسمبر 2018ء اندرون سندھ کے علاقے ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں منعقد ہوگا، کنونشن کی تیاریاں عروج پر ہیں، سندھ بھر میں کنونشن کی تشہیری مہم جاری ہے، مساجد، امام بارگاہوں، میلاد کے پروگرامات میں اعلانات کا سلسلہ بھی جاری ہے،جبکہ بھٹ شاھ شہر کو کنونشن کے بینرز، چاکنگ اور تنظیمی پرچم سے سجایا گیا ہے، کنونشن کے چئیرمین اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزشین پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور اور رہائش، کھانے پینے اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے بھٹ شاہ میں اتنظامی کمیٹیز کے ساتھ میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اصغریہ علم و عمل تحریک کم عرصے میں سندھ بھر میں بہت منظم اور بہترین خدمات انجام دے رہی ہے، معاشرے میں سیاسی سماجی اور مذہبی خدمات کو ساتھ دینے کیلئے کوشاں اصغریہ تحریک کا تیسرا سالانہ مرکزی ’احیاء کردار حسینی‘ کنونشن ملت جعفریہ میں بیداری کا سبب بنے گی۔

قمر عباس نے کہا کہ اصغری عام کارکنان کا جوش و جذبہ لائق تحسین ہے، جبکہ ہماری جانب سے خدمت کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں، انتظامی کمیٹیز تمام وسائل بروکار لاتے ہوئے کنونشن کو کامیاب بنانے کیلئے کوشان ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین کیلئے پنڈال اور رہائش کا انتظام ثقافتی مرکز ہاسٹل میں کیا گیا ہے، مرد حضرات کیلئے پنڈال مرکزی آڈوٹوریم میں بنایا جائے گا، جبکہ رہائش کا انتظام میوزم اور کلچرل سینٹر میں کیا گیا ہے، مہمان اور علمائے کرام کیلئے گیسٹ ہاؤس میں انتظام ہے، کنونشن کی کمیٹیز میں پنڈال کمیٹی، رضا کار کمیٹی، پروٹوکول کمیٹی، اسکاؤٹ اور سکیورٹی کمیٹی، رہائش کمیٹی، مہمان کمیٹی، میڈیا سیل کمیٹی، سبیل کمیٹی اور طعام کمیٹی بنائی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 763722
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش