0
Wednesday 5 Dec 2018 03:03

کراچی کی اہم سڑکوں پر ترقیاتی کام جاری، شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں کرنے پر مجبور

کراچی کی اہم سڑکوں پر ترقیاتی کام جاری، شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں کرنے پر مجبور
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایک ہی وقت میں کئی اہم سڑکوں پر ترقیاتی کام جاری ہیں، شہری ٹریفک جام کے باعث منٹوں کا سفر گھنٹوں میں کرنے پر مجبور ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ترقیاتی کام عوام کے لئے درد سر بن گئے، شہری ٹریفک جام کے باعث منٹوں کا سفر گھنٹوں میں کرنے پر مجبور ہوگئے، انتظامیہ کی جانب سے یہ نہیں سوچا گیا کہ ٹریفک کہاں سے گزرے گی۔ ایم اے جناح روڈ اور نمائش ٹریفک کے لئے بند کردیئے گئے، ناگن چورنگی سے بورڈ آفس تک گرین لائن کے کام کی وجہ سے ٹریفک شدید متاثر ہے، گرد و غبار کے باعث شہریوں اور رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پاک کالونی سے گارڈن جانے والی سڑک بھی کھود دی گئی ہے، گارڈن کے قریب بھی ترقیاتی کام کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہے، مصروف شاہراہ پر ترقیاتی جام ہونے کے باعث عوام اذیت سے دوچار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ حکومت نے شہر قائد میں گرین لائن بس منصوبہ وفاق کے بجائے اپنے وسائل سے چلانے کا فیصلہ کیا تھا، بلاول بھٹو زرداری نے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ یاد رہے کہ تین روز قبل ٹریفک پولیس نے گرین لائن منصوبے کے انڈر پاس کے تعمیراتی کام کے باعث مورخہ یکم دسمبر سے ایم اے جناح روڈ پر کیپری سنیما سے نمائش تک کا روڈ بند کرنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔ محکمہ ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ پریشانی سے محفوظ رہنے کے لئے ہدایت پر عمل کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 764932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش