0
Thursday 6 Dec 2018 23:53

امریکی نمائندہ خصوصی کا دورہ، 4 طالبان رہنما بھی پاکستان میں موجود

امریکی نمائندہ خصوصی کا دورہ، 4 طالبان رہنما بھی پاکستان میں موجود
اسلام ٹائمز۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ اسلام آباد کے دوران 4 طالبان رہنما بھی پاکستان میں موجود تھے۔ امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان زلمے خلیل زاد 4 دسمبر کو اسلام آباد پہنچے تھے، اپنے 2 روزہ دورے کے دوران انہوں نے ملک کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ دوسری جانب امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے قطر میں قائم افغان طالبان کے دفتر کے ایک اہلکار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی کے دورہ کے دوران افغان طالبان کے 4 رہنما بھی اسلام آباد میں موجود تھے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس نے افغان طالبان اہلکار کے حوالے سے ہی کہا ہے کہ ان چاروں رہنماؤں میں طالبان کے سعودی عرب میں سابق سفیر شاہ الدین دلاور، صوبہ لوگر کے سابق گورنر ضیاء الرحمان مدنی، سابق سفارت کار سہیل شاہین اور صلاح حنفی شامل ہیں۔ تاہم ان رہنماؤں کا یہ دورہ ذاتی نوعیت کا ہے۔
خبر کا کوڈ : 765297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش