0
Friday 7 Dec 2018 16:32

ایران بارڈر پر پکڑے جانیوالے کنٹینر میں میری بیٹی بھی شامل ہے، والد فرشتہ نور

ایران بارڈر پر پکڑے جانیوالے کنٹینر میں میری بیٹی بھی شامل ہے، والد فرشتہ نور
اسلام ٹائمز۔ مردان کے علاقے شریف آباد سے کچھ عرصہ پہلے لاپتہ ہونے والی 6 سالہ بچی فرشتہ نور کے والدین نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ایران بارڈر پر پکڑے جانے والے ٹینکر میں انکی بیٹی بھی شامل ہے۔ میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فرشتہ نور کے والد حضرت بلال نے کہا کہ کچھ دن پہلے پاک ایران بارڈر پر ایک کینٹنر پکڑا گیا ہے جس میں ملزمان چھوٹے بچے اور بچیاں سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے، اس کینٹنر میں انکو شبہ ہے کہ اس میں انکی بیٹی بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹینر میں بچوں اور بچیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور ان میں ایک بچی فرشتہ نور جیسی لگ رہی ہے۔ حضرت بلال کے مطابق انکی بیٹی فرشتہ نور 11 ستمبر کو مدرسے کا سبق یاد کرنے کے بعد گھر آئی اور پھر کھیل کود کیلئے باہر نکلی، لیکن دوبارہ اسوقت سے گھر واپس نہیں لوٹی۔ انہوں نے کہا کہ فرشتہ نور کو ڈھونڈنے کیلئے انہوں نے ارد گرد کے تمام علاقے چھان لئے ہیں اور سٹی تھانہ میں رپورٹ بھی درج کی ہے۔ یاد رہے کہ فرشتہ نور کے رشتہ داروں نے انکی گمشدگی کے خلاف چند دن پہلے اختجاج بھی کیا تھا اور حکومت سے فرشتہ نور کی بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 765375
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش