0
Saturday 8 Dec 2018 20:13

بنوں، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالبان کا سابق کمانڈر ہلاک

بنوں، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالبان کا سابق کمانڈر ہلاک
اسلام ٹائمز۔ ایف آر بنوں کے علاقے جانی خیل وزیر میں ملک شاہی قبیلے سے تعلق رکھنے والا طالبان کا سابق کمانڈر ملک والی خان قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگیا۔ سرکاری و مقامی ذرائع کے مطابق جانی خیل کے والی نور علاقے میں ملک والی خان اپنے ساتھی حبیب اللہ کے ہمراہ گھر جارہا تھا کہ تاک میں بیٹھے نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ملک والی خان موقع پر ہلاک جبکہ حبیب اللہ شدید زخمی ہوگیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق ملک والی خان ملک شاہی قبیلے سے تعلق رکھنے والا طالبان کا سابق امیر تھا اور جانی خیل کی سطح پر وہ ایک طاقتور کمانڈر کے طور پر جانا جاتا تھا، تاہم 2009ء میں جب پاک فوج نے جانی خیل وزیر میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تو کئی طالبان جنگجو ہتھیار پھینک کر فوج کے آگے سرنڈر ہوگئے تھے جن میں ملک والی خان بھی شامل تھا۔ بعدازاں ملک والی خان ایک مقامی لیڈر کے طور پر سامنے آیا اور ایک ملک کی حیثیت سے جرگہ میں حصہ لینے لگا اور روز بروز اس کے اثرورسوخ میں اضافہ ہوتا رہا۔ یاد رہے کہ ملک والی خان سے قبل بھی جانی خیل وزیر میں متعدد مشران اور ہتھیار ڈالنے والے طالبان اس طرح کے حملوں میں نشانہ بنائے گئے ہیں جن کی تعداد 100 سے زائد ہے۔
خبر کا کوڈ : 765596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش