0
Tuesday 11 Dec 2018 21:59

بھاجپا نے ملک کے اہم اداروں کو برباد کردیا ہے، یشونت سنہا

بھاجپا نے ملک کے اہم اداروں کو برباد کردیا ہے، یشونت سنہا
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے سابق وزیر یشونت سنہا نے نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے وزیراعظم پاگل بادشاہ سے مختلف نہیں ہیں۔ یشونت سنہا نے ترنمول کانگریس کی جانب سے منعقد ایک ٹاک شو ’’آئیڈیا آف بنگال‘‘ میں کہا کہ نریندر مودی نے ملک کے اہم اداروں کو برباد کردیا اور وہ بالکل محمد بن تغلق کی طرح برتاؤ کرتے ہیں۔ ٹاک شو کے دوران یشونت سنہا نے کہا کہ جس طرح سے محمد بن تغلق کبھی اپنی راجدھانی دہلی سے دولت آباد لے جاتا ہے اور کبھی چمڑے کا سکہ چلواتا ہے اور اس کی حرکتوں کی وجہ سے اسے تاریخ میں پاگل بادشاہ کا خطاب دیا گیا ہے اور ٹھیک اسی طرح کا رویہ نریندر مودی اختیار کر رہے ہیں۔

یشونت سنہا نے خود کو اتنے پر ہی نہیں روکا، وہ یہاں تک کہہ گئے کہ مودی حکومت نے مرکزی کابینہ سمیت ملک کے اہم اداروں کو برباد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایسا اس لئے کہہ رہا ہوں کیونکہ کابینہ کو بتائے بغیر کئی اہم فیصلے لیے جا رہے ہیں۔ اٹل بہاری واجپئی کی حکومت میں وزیر مالیات اور وزارت داخلہ کی کارگزاری سنبھال چکے یشونت سنہا نے کہا کہ مودی کے بربریت پر مبنی فیصلے کی دوسری سب سے بڑی مار پارلیمنٹ پر پڑی ہے۔

انہوں نے مودی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے کئی اہم آرڈیننس کو پاس کرانے کے دوران راجیہ سبھا کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔ یشونت سنہا نے کہا کہ مودی حکومت کے اس طرح کے رویہ اور پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے ہی انہوں نے طے کیا ہے کہ اگر کوئی شخص یا ادارہ نریندر مودی کے خلاف بولنے کے لئے مدعو کرے گا تو وہ اسٹیج پر ضرور جائیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ کچھ مہینوں پہلے یشونت سنہا نے بی جے پی سے خود کو الگ کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 766048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش