0
Tuesday 11 Dec 2018 21:24

محکمہ داخلہ کا چینی باشندوں کی سکیورٹی کے حوالے انتظامات پر اطمینان کا اظہار

محکمہ داخلہ کا چینی باشندوں کی سکیورٹی کے حوالے انتظامات پر اطمینان کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب میں چینی باشندوں کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں سی پیک منصوبہ پر کام کرنیوالے چینی انجینئرز اور دیگر سٹاف کی سیکورٹی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی ڈاکٹر ثاقب احمد خان نے کی جبکہ اجلاس میں لاہور میں چین کے قونصلر جنرل پینگ زینگ وو نے بھی شرکت کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر ثاقب احمد نے چینی قونصلر جنرل کو یقینی دہانی کروائی کہ سی پیک سمیت پنجاب میں جاری تمام منصوبوں جہاں چینی شہری کام کر رہے ہیں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ چینی قونصلر جنرل نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ انٹرنل سکیورٹی ڈاکٹر ثاقب کی طرف سے ان اقدامات پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ چینی قونصلر نے ڈاکٹر ثاقب احمد خان کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر ڈپٹی انٹرنل سکیورٹی ڈاکٹر احسن منیر بھٹی اور دیگر سکیورٹی فورسز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 766176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش