0
Wednesday 12 Dec 2018 11:25

راجستھان اور چھتیس گڑھ میں کانگریس کی واضح جیت

راجستھان اور چھتیس گڑھ میں کانگریس کی واضح جیت
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کو پارلیمانی چناؤ کا سیمی فائنل قرار دیا گیا ہے، لیکن بھاجپا نے نہ صرف راجستھان میں کراری ہار کا سامنا کیا ہے بلکہ چھتیس گڑھ میں بھی اسے بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اگرچہ انتہائی اہم ریاست مدھیہ پردیش، جسے بھاجپا کا گڑھ مانا جاتا ہے، میں دونوں پارٹیوں کے درمیان مقابلہ تقریباً برابر کا چل رہا تھا تاہم کانگریس پارٹی کو بھاجپا کے مقابلے میں برتری حاصل تھی۔

تلنگانہ میں مقامی جماعت تلنگانہ راشٹرا اسمتھی (ٹی آر ایس) نے کانگریس کو کراری شکست دی ہے جبکہ میزو رام میں بھی مقامی میزو فرنٹ نے کانگریس سے اقتدار چھین لیا۔ انتخابی نتائج سے متعلق کہا جارہا ہے کہ مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ کی ریاستوں کے نتائج آئندہ سال ہونے والے انتخابات پر بھی اثرانداز ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 766225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش