0
Wednesday 12 Dec 2018 16:45

چیف جسٹس کا دورہ تھرپارکر، سہولیات کی عدم فراہمی پر اظہار ناراضگی

چیف جسٹس کا دورہ تھرپارکر، سہولیات کی عدم فراہمی پر اظہار ناراضگی
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے سول اسپتال مٹھی کے دورے کے موقع پر کہا کہ پروٹوکول میں جو بات بتائی گئی اس میں کوئی بھی چیز یہاں موجود نہیں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار تھرپارکر پہنچ گئے، ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، جسٹس فیصل عرب، جسٹس اعجازالاحسن، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ، رجسٹرار سپریم کورٹ رجسٹری ارباب شہزاد موجود ہیں۔ چیف جسٹس دورے کے دوران تھرکول پروجیکٹ، مٹھی کے ڈسٹرکٹ اسپتال کے دورے کریں گے اور صحت کی سہولیات کا جائزہ لیں گے، چیف جسٹس مصری شاہ آر او پلانٹ پہنچ کا بھی جائزہ لیں گے اور وہ شام 5 بجے مائی بختاور ایئرپورٹ سے واپس کراچی روانہ ہو جائیں گے۔ سول اسپتال کے شعبہ حادثات کے دورے کے دوران چیف جسٹس نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروٹوکول میں جو بات بتائی گئی اس میں سے کوئی چیز یہاں موجود نہیں، دو تین گولیاں رکھ کر کہتے ہیں کہ یہ ایمرجنسی وارڈ ہے، خدا نہ خواستہ یہاں کوئی بڑا واقعہ ہوجائے تو پھر کیا ہوگا، شعبہ حادثات کے دورے کے دوران وہاں موجود وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سر نیچے کرکے چیف جسٹس کی باتیں سنتے رہے۔
خبر کا کوڈ : 766322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش