0
Tuesday 18 Dec 2018 19:19

پاراچنار، کسانوں اور کنٹریکٹرز کو انصاف دلائی جائے، کنٹریکٹرز

پاراچنار محکمہ زراعت کی 10 سالہ ریکارڈ کی چھان بین کرکے دھاندلی کی انکوائری کی جائے، کنٹریکٹرز
پاراچنار، کسانوں اور کنٹریکٹرز کو انصاف دلائی جائے، کنٹریکٹرز
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے محکمہ زراعت کے حالیہ ٹینڈر میں دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے اور ٹینڈر منسوخ کرنے اور دوبارہ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس میں ضلع کرم کے گورنمنٹ کنٹریکٹرز رہنماؤں ملک ضامن علی، اشتر علی، حاجی عقیل حسین، حاجی محمد اکبر جان، مجاہد حسین، حیدر زمان، انجینئر اقبال حسین اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ محکمہ زراعت کے حالیہ بنجر زمینوں کی ہمواری کیلئے ٹینڈر میں دھاندلی ہوئی ہے اور متعلقہ افسران کنٹریکٹرز اور کسانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ اسی لئے ٹینڈرز کو فوری طور پر منسوخ کرکے دوبارہ اوپن ٹینڈر کرائیں جائے۔ کنٹریکٹرز کا کہنا تھا کہ کم ریٹ دینے والے کنٹریکٹرز کی بجائے اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دئیے گئے اور گذشتہ 10 سالوں سے مخصوص منظور نظر افراد کو ہی نوازا جارہا ہے اور دیگر ٹھیکداروں کو مختلف بہانوں سے مسترد کیا جاتا ہے، حالانکہ مسترد ٹھیکداروں کا ریٹ بھی کم ہوتا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بھی تحریری درخواست دی ہے، مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے۔ کنٹریکٹرز نے مطالبہ کیا کہ کسانوں اور کنٹریکٹرز کو انصاف دلائی جائے اور محکمہ زراعت کی 10 سالہ ریکارڈ کی چھان بین کی جائے اور دھاندلی کی انکوائری کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 767417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش