0
Wednesday 19 Dec 2018 11:44

لکی مروت، لکی سیمنٹ فیکٹری جانے والے مزدوروں پر فائرنگ، 2 جاںبحق جبکہ ایک زخمی

لکی مروت، لکی سیمنٹ فیکٹری جانے والے مزدوروں پر فائرنگ، 2 جاںبحق جبکہ ایک زخمی
اسلام ٹائمز۔ لکی مروت وانڈہ جوگی کے علاقے میں لکی سیمنٹ فیکٹری جانے والے مزدوروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں دو مزدور جاںبحق جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت امیر اللہ اور سید ولی کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی مزدور کا نام اکبر جان ہے۔ پولیس کے مطابق ان مزدوروں کا کسی کیساتھ دشمنی نہیں بتائی گئی ہے اور اسی بناٗ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ تھانہ درہ پیزو کی حدود میہں پیش آیا ہے اور ان تینوں مزدورں کا تعلق وانڈہ جوگی علاقے سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 767511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش