0
Friday 21 Dec 2018 17:46

دھماکہ خیز مواد، مذہبی منافرت پھیلانے پر ملزمان کو 12 اور 10 سال قید، جائیداد ضبط کرنیکی سزا

دھماکہ خیز مواد، مذہبی منافرت پھیلانے پر ملزمان کو 12 اور 10 سال قید، جائیداد ضبط کرنیکی سزا
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نمبر1 ملتان نے دھماکہ خیز مواد، مذہبی منافرت پھیلانے کا مواد اور ناجائز اسلحہ برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ایک ملزم کو مجموعی طور پر 12 سال قید اور ساتھی ملزم کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 10 سال قید جبکہ ملزمان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے، عدالت میں پولیس تھانہ سی ٹی ڈی کے مطابق مخبر کی اطلاع پر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزموں سمیع اللہ اور وسیم الرحمن کو چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا، تلاشی لینے پر ملزم سمیع اللہ سے ایک عدد ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر، 30بور پستول، 5 گولیاں اور مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر برآمد ہوا، جبکہ ملزم وسیم الرحمن کے قبضہ سے ایک عدد ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر اور مذہبی منافرت پھیلانے کا مواد برآمد کیا گیا ہے، جرم ثابت ہونے پر ملزم سمیع اللہ کو مجموعی طور پر 12 سال قید اور ملزم وسیم الرحمن کو مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 767886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش