0
Tuesday 1 Jan 2019 19:24

بونیر میں 4 نئے سیاحتی مقامات کی باقاعدہ منظوری

بونیر میں 4 نئے سیاحتی مقامات کی باقاعدہ منظوری
اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت نے بونیر میں 4 نئے سیاحتی مقامات کو فروغ دینے اور جشن ایلم کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے۔ گذشتہ روز سینئر صوبائی وزیر سیاحت خیبرپختونخوا محمد عاطف خان سے بونیر سے تحریک انصاف کے ایم پی اے فخر جہان اور تحریک انصاف بونیر کے ضلعی صدر ریاض خان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بونیر میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی اور اس حوالے سے مختلف پہلوئوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات کے دوران سینئر صوبائی وزیر عاطف خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بونیر میں 4 نئے سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے، جن میں ایلم، کلیل، شہیدہ سر چغرزئی، سرملنگ کو نئے سیاحتی مقامات کے طور پر متعارف کرایا جائیگا۔ اسی طرح حکومت نے مرغزار سے ایلم تک 7 کلومیٹر روڈ کی بھی منظوری دیدی ہے، جبکہ حکومتی سطح پر ایلم ویلی میں باقاعدہ طور پر حکومتی سطح پر جشن ایلم منعقد کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 769651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش