0
Wednesday 2 Jan 2019 22:30

جی بی آرڈر 2018ء میں مجوزہ ترامیم پر غور کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز طلب

جی بی آرڈر 2018ء میں مجوزہ ترامیم پر غور کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز طلب
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان آرڈر میں مجوزہ ترامیم پر صوبائی حکومت کے تحفظات دور کرنے کیلئے ایک اور کمیٹی بنا دی، کمیٹی میں وفاقی وزیر امور کشمیر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، وفاقی وزیر قانون، صوبائی وزیر قانون، اٹارنی جنرل آف پاکستان، چیف سیکرٹری جی بی اور سیکرٹری کشمیر افیئرز شامل ہوں گے۔ نئی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں مجوزہ ترامیم پر گلگت بلتستان حکومت کے اعتراضات اور تحفظات پر غور کیا جائے گا اور اتفاق رائے سے مجوزہ ڈرافٹ کو حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائے گی۔

گلگت بلتستان حکومت کے ذرائع نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ نئی کمیٹی جی بی حکومت کے تحفظات کے بعد بنائی گئی ہے، صوبائی حکومت نے مجوزہ ڈرافٹ کی کئی شقوں پر اعتراضات اٹھائے تھے، وفاقی حکومت کی کوشش ہے کہ سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان آئینی حیثیت کیس کی اگلی سماعت سے پہلے ہی ڈرافٹ کو حتمی شکل دی جائے، کیس کی سماعت سات جنوری کو ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے جی بی آرڈر 2018ء میں 21 ترامیم پر مشتمل مجوزہ ڈرافٹ تیار کر لیا تھا، جس کے مطابق آرڈر سے پاکستان سٹیزن شپ ایکٹ1951ء کا خاتمہ، کونسل کی مکمل بحالی اور سپریم اپیلیٹ کورٹ کے چیف جج کی تعیناتی چیف جسٹس آف پاکستان کی مشاورت سے کرنے کی تجاویز شامل تھیں۔
خبر کا کوڈ : 769904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش