0
Friday 4 Jan 2019 19:57

پاکستان ریلوے نے ایران سے ملانے والی پٹڑی کی مرمت کا کام تیز کر دیا

پاکستان ریلوے نے ایران سے ملانے والی پٹڑی کی مرمت کا کام تیز کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ریلوے کی جانب سے پاکستان کو ایران سے ملانے والے ریلوے سیکشن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر مدثر شاہ آفریدی کی ہدایت پر پی ڈبلیو آئی دالبندین میر برکت بگٹی کی نگرانی میں نوشکی تا دالبندین کئی کلومیٹرز تک سلیپرز کی تبدیلی جبکہ پٹڑی سے ریت ہٹانے کا کام جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق 2002 کو مکمل طور پر اکھاڑی گئی عالم ریگ سائیڈنگ دوبارہ بحال کرکے وہاں نیا ٹریک بچھانے کا کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا جس کی تکمیل سے وہاں لوڈنگ کا عمل شروع ہوگا۔ ذرائع کے مطابق لگ بھگ 600 کلو میٹر پر مشتمل پاک ایران ریلوے سیکشن کوئٹہ، مستونگ، نوشکی اور چاغی سے ہوکر گزرتی ہے۔ چاغی کے صدر مقام دالبندین کے قریب صحرائی علاقے میں ریلوے ٹریک پر ریت کے ٹیلے جمع ہوتے ہیں جس کی وجہ سے پاک ایران کارگو ٹرین سروس متاثر ہوتی ہے لیکن پاکستان ریلوے کے حالیہ اقدامات ان رکاوٹوں کو دور کر رہے ہیں جس کے باعث پاک ایران تجارتی سرگرمیاں مزید تیز ہونگی۔
خبر کا کوڈ : 770214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش