0
Saturday 5 Jan 2019 12:21

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ پشاور سمیت مردان، نوشہرہ، چارسدہ، سوات، دیر، کالام اور چترال سمیت قبائلی اضلاع میں موسم آبر الود ہے۔ پاراچنار، کالام سمیت بالائی علاقوں میں شدید برف باری اور پشاور میں ہلکی بوندا باندی ہوئی، جس سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ برفباری سے کرم کے زمینداروں اور عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کیونکہ خشک سالی سے گندم سمیت دیگر فصلوں کو نقصان پہنچ رہا تھا۔ پاراچنار میں درجہ حرارت منفی 8اور 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے۔ سوات کے میدانی علاقوں میں بھی سال کی دوسری بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہے۔ وادی کالام میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا، شدید سردی کی وجہ سے نظامِ زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ مینگورہ شہر سمیت میدانی علاقوں میں جمعہ کے روز بارش شروع ہوئی۔ دیربالا میں بھی موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی جس سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ عشیری درہ، کمراٹ، لواری ٹاپ اور براول میں شدید برفباری ہوئی جسکی وجہ سے بالائی علاقوں کی لنک سڑکیں بند ہوگئیں ہیں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔  بونیرچغرزئ میں بھی سال کی پہلی برفباری ہوئی، شدید برف باری کی وجہ سے شہیدی سر ٹاپ میں شانگلہ شاہراہ پر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ برفباری کی وجہ سے چغرزی فیڈر پر بجلی کل رات سے بند ہے۔
خبر کا کوڈ : 770330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش