0
Wednesday 9 Jan 2019 12:21

دیر بالا، تدفین کے وقت کفن میں لپٹی مردہ قرار دی جانیوالی بچی رو پڑی

دیر بالا، تدفین کے وقت کفن میں لپٹی مردہ قرار دی جانیوالی بچی رو پڑی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا میں ڈاکٹر کی غفلت کے باعث زندہ بچی دفن ہونے سے بال بال بچ گئی۔ کفن میں لپٹی بچی تدفین کے وقت اچانک رو پڑی۔ تفصیلات کے مطابق دیر بالا میں ڈاکٹر کے ہاتھوں مردہ قرار دی گئی بچی زندہ نکلی، تدفین کے وقت کفن میں لپٹی بچی رو پڑی، بچی کو زندہ پا کر والدین خوشی سے نہال ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دیر بالا میں ڈاکٹر نے نااہلی کی انتہا کردی، ڈی ایچ کیو کے ڈاکٹر نے ایک ماہ کی زندہ بچی کو مردہ قرار دے دیا۔ شیر خوار بچی کو سانس کی تکلیف پر ہسپتال لایا گیا تھا۔ چائلد اسپیشلسٹ نے معائنے کے بعد بےحس و حرکت پڑی بچی کے مردہ ہونے کی تصدیق کردی۔ بچی کی موت کی خبر پر گھر میں ماتم شروع ہوگیا، تاہم جب بچی کو کفن میں لپیٹ کر قبرستان لے جایا گیا تو وہ اچانک رو پڑی۔
خبر کا کوڈ : 771092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش