0
Saturday 12 Jan 2019 22:29

سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا

سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی عبدالرب کو جے آئی ٹی کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاون کی ایک اور جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کا سربراہ ایڈیشنل آئی جی مسٹر اے ڈی خواجہ کو بنایا گی۔ جے آئی ٹی میں پولیس کیساتھ ساتھ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ڈی آئی جی عبدالرب کو اب فوکل پرسن تعینات کر دیا ہے جبکہ ٹیم میں ڈی ایس پی اقبال شاہ کو ممبر کنوئنیر مقرر کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کیپٹن (ر) فضیل اصغر کی طرف سے دونوں افسران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نئی جی آئی ٹی از سر نو سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقات کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 771693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش