0
Saturday 12 Jan 2019 20:43

دیوسائی سے بھارت جانے والے 2 دریائوں کا رخ پاکستان کی طرف موڑنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

دیوسائی سے بھارت جانے والے 2 دریائوں کا رخ پاکستان کی طرف موڑنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے دیوسائی کے مقام پر دو دریاؤں کالا پانی اور چھوٹا پانی کا رخ موڑنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ قرارداد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی فرح آغا کی جانب سے جمع کرائی گئی، جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ڈیمز کی کمی اور آنے والے وقت میں پانی کے بحران کا شدید خدشہ ہے، سوشل میڈیا پر (کالا پانی اور چھوٹا پانی کا رخ موڑ کر ملک کو پانی پانی کر دو) کے پیغام نے بہت پذیرائی حاصل کی ہے۔ قراردداد میں مزید کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں دیوسائی کے مقام پر کالا پانی اور چھوٹا پانی کے نام سے دو دریاؤں کا پانی بھارت جاتا ہے، جس مقام پر وہ دریا بھارت میں داخل ہوتے ہیں، اس سے 30 کلومیٹر پہلے ان دریاؤں کا رخ پاکستان کی طرف موڑ دیا جائے تو ملک میں پانی کی کمی کا خطرہ ٹل سکتا ہے۔

قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں دیوسائی کے کالا پانی اور چھوٹا پانی کے نام سے بہنے والے دو دریاؤں کا رخ بھارت میں جانے سے پہلے کے مقام سے پاکستان کی طرف موڑا جائے اور پاکستان کو پانی کی کمی سے بچایا جائے۔ واضح رہے کہ دیوسائی میں شیوسر جھیل کے مقام پر ایک دریا جبکہ استور کے قریب ایک اور دریا کا پانی بھارت کی طرف جاتا ہے، گذشتہ کچھ مہینوں سے سوشل میڈیا پر ایک تحریک چلائی گئی تھی، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ دونوں دریائوں کے پانی کا رخ پاکستان کی طرف موڑنے سے ملک میں پانی کی قلت کو کافی حد تک دور کیا جاسکتا ہے، چونکہ یہ دریا دیوسائی کے میدان میں بہتا ہے، اس لیے رخ موڑ نے کیلئے زیادہ اخراجات بھی نہیں آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 771735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش