0
Sunday 13 Jan 2019 18:23

مقبوضہ کشمیر، 2018ء میں 363 افراد کی آنکھوں میں پیلٹ گولیاں پیوست

مقبوضہ کشمیر، 2018ء میں 363 افراد کی آنکھوں میں پیلٹ گولیاں پیوست
اسلام ٹائمز۔ 2018ء میں پیلٹ گولیاں لگنے سے 19 ماہ کی بچی سمیت 363 افراد جزوی طور پر بینائی سے محروم ہوئے جب کہ 5 افراد کی دونوں آنکھوں کی بینائی پیلٹ گولیاں لگنے سے متاثر ہوئی، 2016ء میں 1500 افراد پیلٹ گولیاں لگنے سے آنکھوں کی بینائی سے ہاتھ دھو بیٹھے، یہ وہ ریکارڈ ہے جو ہسپتال علاج و معالجے کے لئے پہنچا دئے گئے، ایسے افراد کی تعداد اسے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔ صدر ہسپتال ذرائع نے اس بات کا انکشاف کیا کہ 2018ء میں 19 ماہ کی جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والی 19 ماہ کی حبا جان سمیت 363 افراد قابض فورسز کی جانب سے پیلٹ گولیاں استعمال کرنے کے دوران آنکھوں کی بینائی سے جزوی یا مکمل طور محروم ہوئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق فروری 2018ء میں سب سے کم تعداد 2 تھی جو پیلٹ گولیاں لگنے سے متاثر ہوئے تھے، اپریل 2018ء میں ایسے افراد کی تعداد 70 تھی جن کی آنکھوں میں پیلٹ گولیاں پیوست ہوگئیں تھی اور ان کی بینائی متاثر ہوئی۔ مئی، اکتوبر اور نومبر کے 3 ماہ کے دوران پیلٹ گولیاں لگنے سے بلترتیب 54,44,30 افراد پیلٹ گولیاں لگنے سے ان کی آنکھوں کی بینائی متاثر ہوئی، 2018ء میں 5 ایسے افراد بھی ہسپتال لائے گئے جن کی دونوں آنکھوں کی بینائی پیلٹ گولیاں لگنے سے چلی گئی جب کہ 14 سالہ لڑکا بھی ایسے افراد میں شامل تھا، 2018ء کی عید الفطر کے موقعے پر 11 افراد کی آنکھوں میں پیلٹ گولیاں پیوست ہوئی جب کہ شیل لگنے سے ایک نوجوان کا دماغ بھی متاثر ہوا۔ 2019ء کے 10 دنوں کے دوران 7 افراد پیلٹ گولیاں لگنے سے متاثر ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 771799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش