0
Tuesday 15 Jan 2019 19:05

انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست، وفاقی حکومت کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت

انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست، وفاقی حکومت کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت
اسلام ٹائمز۔ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو 7 فروری تک جواب داخل کرانے کے لئے آخری مہلت دے دی گئی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس آفتاب احمد اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ کا میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید کی ایف آئی اے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے جواب جمع کرانے کے لئے ایک بار پھر مہلت مانگ لی۔

دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے جانب سے جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں، ہراساں کرنے سے روکا جائے اور مقدمات کی تفصیلات بتائی جائیں، ایف آئی اے سے میرے خلاف زیر التواء انکوائری کی بھی تفصیلات طلب کی جائیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو 7 فروری تک جواب داخل کرانے کے لئے آخری موقع دے دیا۔
خبر کا کوڈ : 772266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش