0
Thursday 17 Jan 2019 12:00

پشاور میں قیمتی پتھروں کا چور گرفتار

پشاور میں قیمتی پتھروں کا چور گرفتار
اسلام ٹائمز۔ لوگ دکان یا گھروں میں چوری کی خبریں سنتے رہتے ہیں لیکن خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں اب پتھروں کے چور بھی پیدا ہوگئے ہیں۔ پشاور میں ورسک روڈ کے رہائشی خورشید احمد ولد نصیر احمد نے شاہ قبول پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ وہ نماز کی ادائیگی کیلئے مسجد گیا تھا جس کے دوران کسی نامعلوم ملزم نے دکان کے تالے توڑ کر قیمتی پتھر یاقوت، بیروچ، مرجان اور فقراج وغیرہ چوری کرلئے۔ ایس ایچ او نثار احمد نے فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ کر ملزم کی گرفتاری کیلئے تلاش شروع کی تو ایک مشکوک شخص نے پولیس کو دیکھتے ہی وہاں سے کھسکنے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت عصمت اللہ ولد نصیر اللہ سکنہ صوابی کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت عصمت اللہ ولد نصیر اللہ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ صوابی کا رہنے والا ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہی واردات کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ ملزم کے قبضے سے مسروقہ قیمتی پتھر بھی برآمد کرلئے ہیں۔ ملزم کو مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 772561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش