0
Thursday 17 Jan 2019 18:11

جنوبی پنجاب کیلئے علیحدہ پبلک سروس کمیشن بھی بنایا جا رہا ہے، سردار عثمان بزدار

جنوبی پنجاب کیلئے علیحدہ پبلک سروس کمیشن بھی بنایا جا رہا ہے، سردار عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی پسماندگی دور کرنے کیلئے علیحدہ سب سیکرٹریٹ قائم کیا جا رہا ہے، اس سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل آئی جی اور مختلف محکموں کے سیکرٹریز تعینات کئے جائیں گے، ملتان سرکٹ ہائوس میں تونسہ شریف اور ڈیرہ غازی خان سے آئے قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کیلئے علیحدہ پبلک سروس کمیشن بھی بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملتان اور میانوالی روڈ کو دو رویہ کیا جائے گا، تونسہ شریف مین کیڈٹ کالج کا قیام کریں گے، رود کوہیوں کا پانی سٹور کرنے کیلئے منصوبہ تیار کر لیا ہے، اب اس پانی سے فصلوں کو سیراب کیا جائے گا۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کیلئے تونسہ شریف میں 63 نئے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں، تونسہ شریف میں سیوریج کیلئے 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 772631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش