0
Friday 18 Jan 2019 14:22

افغانستان میں قیام امن کے لئے مفاہمتی عمل مشترکہ ذمہ داری ہے، شاہ محمود قریشی

افغانستان میں قیام امن کے لئے مفاہمتی عمل مشترکہ ذمہ داری ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے مفاہمتی عمل مشترکہ ذمہ داری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔ دوران ملاقات افغان مفاہمتی عمل پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل میں سہولت کاری کے حوالے سے پاکستان کاوشیں جاری رکھے گا، افغانستان میں قیام امن کے لئے مفاہمتی عمل مشترکہ ذمہ داری ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے امریکا طالبان براہ راست مذاکرات میں سہولت کاری پر وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ امریکی قیادت، افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ واضح رہے کہ منصب سنبھالنے کے بعد امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کا خطے کا پانچواں دورہ ہے جبکہ امریکی وفد میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ، دفاع اینڈ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے نمائندے شامل ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 772742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش