0
Monday 21 Jan 2019 01:07

سانحہ ساہیوال پر (ن) لیگ نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کر ادیا

سانحہ ساہیوال پر (ن) لیگ نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کر ادیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سانحہ ساہیوال پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے پر حکومت سے جواب طلب کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال پر مسلم  لیگ (ن) نے توجہ دلاؤ نوٹس قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا ہے جس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف اور رانا ثناء اللہ کے دستخط کیے گئے ہیں۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ساہیوال میں اس اندوہناک واقعے کی تفصیلات میڈیا کے ذریعے پوری قوم کے سامنے آئیں، 19 جنوری کو ساہیوال میں اڈا قادر کے قریب گاڑی میں سوار 4 افراد پر فائرنگ کی گئی، واقعے میں جاں بحق افراد ایک عزیز کی شادی میں شرکت کے لیے جا رہے تھے، عام نہتے اور بےگناہ شہریوں کے بلاجواز قتل پر پوری قوم دل گرفتہ اورسوگ کی حالت میں ہے۔

توجہ دلاؤ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ یہ فوری اور عوامی نوعیت کا اہم ترین مسئلہ ہے جس پر ایوان میں بحث کرائی جائے، حکومت سے جواب طلب کیا جائے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے بنیادی انسانی، آئینی اور قانونی حق میں کیوں ناکام ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 773217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش