0
Monday 21 Jan 2019 16:51

ہمیں فوری طور پر پولیس میں ضم کیا جائیں، آل فاٹا خاصہ دار فورس

ہمیں فوری طور پر پولیس میں ضم کیا جائیں، آل فاٹا خاصہ دار فورس
اسلام ٹائمز۔ قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے آل فاٹا خاصہ دار نے فوری طور پر پولیس میں ضم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ پیر کے روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا 31 مئی سے قبائلی اضلاع کا خیبر پختونخوا میں انضمام ہوگیا ہے، لہٰذا پورے قبائلی خاصہ دار اور لیوی فورس کو بھی کے پی پولیس میں ضم کیا جائے۔ خاصہ دار فورس کے رنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ خاصہ دار فورس کی 100 سالہ خدمات ہیں لہٰذا ہمیں فوری طور پر پولیس میں ضم کیا جائے اور لیویز کو بھی مراعات کیساتھ پولیس میں ضم کیا جائے۔ پریس کانفرنس کے دوران آل فاٹا خاصہ دار فورس کے صدر سید جلال اور دوسرے اہلکاروں نے واضح کیا کہ ہم فاٹا انضمام کے خلاف نہیں لیکن وزیراعظم عمران خان خاصہ دار فورس کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرے۔ خاصہ دار اور لیوی فورس کے اہلکاروں نے کہا کہ ہم 31 مئی سے آئی جی پولیس کے ماتحت ہیں ہمیں ضم کیا جائے۔ انہوں نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ ہمیں بے روزگار ہونے سے بچائیں، اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 773344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش