0
Tuesday 22 Jan 2019 10:59

بلوچستان کے علاقے بیلہ میں خوفناک حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی

بلوچستان کے علاقے بیلہ میں خوفناک حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ بیلہ حادثے کا ایک اور زخمی سول ہسپتال کراچی میں دم توڑ گیا، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہو گئی۔ حادثے میں شدید زخمی ہونیوالے سول ہسپتال کراچی اور بلوچستان کے ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ بلوچستان کے علاقے بیلہ میں خوفناک حادثے نے ایک اور غم دے دیا۔ بیلہ حادثے میں زندگی ہارنے والوں کی میتیں سہراب گوٹھ میں ایدھی سرد خانے میں رکھی ہوئی ہیں، میتوں کا ڈی این اے ٹیسٹ آج کیا جائیگا، جس کے بعد میتوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا۔ حادثے کے شدید زخمی سول ہسپتال کراچی میں زیرعلاج ہیں، جن کی زندگی بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کراچی سول ہسپتال آنیوالے زخمی کے ایک رشتہ دار کا کہنا تھا کہ کوچ ٹائر پھٹنے سے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس سے آگ لگ گئی اور لوگ جل گئے۔

یہ المناک واقعہ بلوچستان کے علاقے بیلہ کراس پر پیش آیا۔ کراچی سے پنجگور جانے والی مسافر کوچ کا ٹائر پھٹا اور وہ بے قابو ہوکر قریب کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی، تصادم کے نتیجے میں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس نے مسافروں کو جلا کر راکھ کر دیا۔ ایس پی لسبیلہ آغا رمضان کے مطابق مسافر کوچ میں خفیہ طور پر ایرانی ڈیزل سمگل کیا جا رہا تھا، جس کے باعث گاڑیوں میں آگ بھڑکی، بیلہ حادثے کے زخمی بلوچستان کے ہسپتالوں میں بھی زیرعلاج ہیں، جہاں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے، انتظامیہ سے حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ بھی طلب کر لی۔
 
خبر کا کوڈ : 773451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش