0
Saturday 26 Jan 2019 13:23

خیبر پختونخوا میں یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کو جوش و جذبے سے منایا جائیگا

خیبر پختونخوا میں یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کو جوش و جذبے سے منایا جائیگا
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘ 5 فروری 2019ء کو جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ اس دن، پاکستان کی حکومت اور عوام بھارتی غیر قانونی، غیر منصفانہ اور غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور آزادی کے منصفانہ کاز کیلئے اپنی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا مظاہرہ کریں گے۔ اس دن کی مناسبت سے ریلیاں، تقریری مقابلے، مباحثے، مصوری اور سکولوں میں ذہنی آزمائش کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کشمیریوں کی آزادی کے منصفانہ کاز کے حق میں بینرز، جھنڈے اور پینافلیکس 4 سے 6 فروری 2019ء تک عوامی مقامات، مرکزی شاہراہوں، مارکیٹوں اور کاروباری مراکز پر آویزاں کئے جائیں گے، جن میں کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت میں نعرے اور اظہار یکجہتی کے کلمات دکھائے جائیں گے۔ اس امر کا اعلان محکمہ ایڈمنسٹریشن حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری ہونے والے ایک مراسلے میں کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 774325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش