0
Tuesday 29 Jan 2019 12:27

شاہ محمود قریشی سے روسی صدر کے نمائندہ خصوصی کی اسلام آباد میں ملاقات

شاہ محمود قریشی سے روسی صدر کے نمائندہ خصوصی کی اسلام آباد میں ملاقات
اسلام ٹائمز۔ روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اسلام آباد میں ملاقات کی، خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات کے دوران روسی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے اور افغان امن عمل کے حوالے سے پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن، مجموعی طور پر خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغان امن عمل کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ یاد رہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف 2 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہے اور ان کے اسلام آباد پہنچنے پر دفتر خارجہ کے سینئیر حکام اور روسی سفارتخانے کے حکام نے ان کا استقبال کیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 774917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش