0
Wednesday 30 Jan 2019 13:53

ہم فوج اور ریاستی اداروں کیخلاف نہیں، اے پی ایس شہداء فورم

ہم فوج اور ریاستی اداروں کیخلاف نہیں، اے پی ایس شہداء فورم
اسلام ٹائمز۔ اے پی ایس شہداء کے والدین نے کہا ہے کہ شہداء فورم کو نہ تو کسی سیاسی مقصد کیلئے استعمال کیا ہے اور نہ آئندہ کریں گے۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران شہداء کے والدین نے کہا کہ شہداء فورم کو ہرگز ملک دشمنی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، عدلیہ کے مشکور ہیں جنہوں نے اے پی ایس واقعے کی تحقیقات کیلئے غیر متنازعہ جوڈیشل کمیشن قائم کیا اور یہ تاثر غلط ہے کہ عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا، ہمیں انصاف کی پوری امید ہے۔ والدین نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ اپنے شہداء پر سیاست کی نہ کریں گے اور واضح کرتے ہیں کہ ہم کسی ریاستی ادارے کے خلاف نہیں ہیں، کسی کو شہداء کے خون کا مذاق اڑانے اور اس پر سیاست کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوٹس میں آیا ہے کہ کچھ عناصر شہداء کے خون پر سیاست کرتے ہوئے اداروں کی بدنامی چاہتے ہیں، یہ ہمارے اور اداروں کے خلاف سازش ہے، ہم اپنے اداروں کا احترام کرتے ہیں، پاک فوج کے شہداء بھی ہمارے بچوں کی طرح ہیں اور ہمیں عزیز ہیں اور یہ کہ پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت امن بحال ہو رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ شہداء کا خون رنگ لایا، پاک فوج اور پوری قوم نے ملکر آپریشن ضرب عضب شروع کیا جس سے دشمن کا قلع قمع ممکن بنایا گیا، پاک فوج اور عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے، عدلیہ سے انصاف ملنے کی امید ہے۔ والدین نے یہ بھی کہا کہ محب وطن افراد کا خون اس ملک کی بنیادوں میں شامل ہے، اسی لئے یہ ملک افغانستان، شام یا عراق نہیں بنا۔
خبر کا کوڈ : 775123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش