0
Sunday 3 Feb 2019 13:14

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز لندن روانہ

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز لندن روانہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز لندن روانہ ہوگئے۔ حمزہ شہباز غیر ملکی ایئر لائن کی فلائٹ نمبر 629 کے ذریعے لندن روانہ ہوئے اور وہ 13 فروری کو واپس وطن پہنچیں گے۔ یاد رہے کہ حکومت نے حمزہ شہباز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا تھا اور یکم فروری کو لاہور ہائیکورٹ نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالتے ہوئے 10 روز کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔ قومی احتساب بیورو کی جانب سے حمزہ شہباز سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور صاف پانی کیس میں پوچھ گچھ کر رہی ہے، اسی سلسلے میں نیب نے اُن کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 775875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش