0
Tuesday 5 Feb 2019 12:29

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ آپریشن ردالفساد کے تحت کئے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جنوبی وزیرستان اور بلوچستان کے سرحدی علاقے گل کچ میں دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے پر کیا گیا۔ فورسز کو دیکھ کر خفیہ ٹھکانے میں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی اور قریبی پہاڑیوں میں فرار ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا پیچھا کیا اور فائرنگ کے شدید تبادلے میں تمام 3 دہشت گرد مارے گئے۔ اس کارروائی میں سمال مشین گنیں، ہینڈ گرنیڈز، مواصلاتی آلات اور مقامی کرنسی برآمد کی گئی۔ مارے گئے دہشت گردوں سے شناختی کارڈرز کے علاوہ تحریک طالبان پاکستان کے کارڈز بھی ملے ہیں۔ اس بات کا پتہ لگایا جا رہا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت کیا ہے اور کن کن سے تعلق ہے۔
خبر کا کوڈ : 776227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش