0
Saturday 9 Feb 2019 11:13

گلگت، دہشتگرد کمانڈر خلیل الرحمن کو مارنے والے اہلکاروں میں چیک تقسیم

گلگت، دہشتگرد کمانڈر خلیل الرحمن کو مارنے والے اہلکاروں میں چیک تقسیم
اسلام ٹائمز۔ دہشتگرد کمانڈر خلیل الرحمن کو مارنے والے پولیس اہلکاروں میں ہیڈ منی (پندرہ لاکھ روپے) کے چیک تقسیم کئے گئے، انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے پولیس ہیڈکوارٹرز میں ایک تقریب کے دوران دہشت گرد خلیل الرحمٰن کو مقابلے میں مارنے پر چار پولیس اہلکاروں میں ہیڈمنی (1500000) کی رقم فی کس تین لاکھ پچہتر ہزار کے کراس چیک تقسیم کئے۔ پولیس اہلکاروں میں محمد زکریا، ایف سی ذیشان احمد، نوید احمد اور ایف سی ضیاء الرحمن شامل ہیں۔ آئی جی پی ثناء اللہ عباسی نے اہلکاروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی بہادری اور فرض شناسی کو نہ صرف پولیس ڈیپارٹمنٹ بلکہ حکومت اور خطے کے عوام بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

آئی جی نے کہا کہ اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر جو کارنامہ آپ نے سرانجام دیا ہے، وہ پولیس فورس کے لئے مشعل راہ ہے۔ تقریب میں ڈی آئی جی کرائم فرمان علی، اے آئی جی سپیشل برانچ حنیف اللہ خان، اے آئی جی آپریشنز محمد جمیل، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ ارسلان، اے آئی جی کرائم محمد اسحاق، ایس ایس پی تنویر الحسن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال 11 اگست کو کارگاہ نالے میں پولیس چوکی پر حملے کے دوران پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشتگرد کمانڈر خلیل الرحمن مارا گیا تھا، جبکہ حملے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے، دہشتگرد کمانڈر دیامر میں تین پولیس اسٹیشنوں پر حملوں، نانگا پربت میں غیر ملکی سیاحوں کے قتل  سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، صوبائی حکومت نے اس کے سر کی قیمت پندرہ لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔
خبر کا کوڈ : 776988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش