0
Sunday 17 Feb 2019 16:27

سپریم کورٹ بغیر ثبوت الزام لگانے والوں کی بیخ کنی کیلئے اقدامات کرے، چوہدری شجاعت

سپریم کورٹ بغیر ثبوت الزام لگانے والوں کی بیخ کنی کیلئے اقدامات کرے، چوہدری شجاعت
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جھوٹ سے متعلق چیف جسٹس پاکستان کا فیصلہ قابل تحسین ہے، چیف جسٹس ہتک عزت کے قانون میں اصلاحات لائیں تاکہ کوئی کسی کی پگڑی نہ اچھال سکے۔ لاہور سے جاری بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سپریم کورٹ بغیر ثبوت الزام لگانے والوں کی بیخ کنی کیلئے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایک برطانوی اخبار نے اُن پر قرضہ معاف کرانے کا الزام لگایا تھا، جس کے خلاف کوئین بینچ میں مقدمہ دائر کیا گیا، برطانوی اخبار نے نہ صرف معافی نامہ شائع کیا، بلکہ وکلاء کے اخراجات بھی ادا کئے۔


 
خبر کا کوڈ : 778520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش