0
Monday 18 Feb 2019 20:41

سعودی ولی عہد بھارتی دہشتگردی کیخلاف کردار ادا کریں، ثروت اعجاز قادری

سعودی ولی عہد بھارتی دہشتگردی کیخلاف کردار ادا کریں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاک سعودی تعلقات سے دونوں ممالک کو فوائد حاصل ہونگے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان مسئلہ کشمیر کے حل اور بھارتی دہشتگردی کے خلاف کردار ادا کریں، سعودی عرب میں قید 2107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم خوش آئند ہے، سعودی ولی عہد کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، تمام مسلم ممالک ایک ہوکر کام کرینگے، تو انشاءاللہ ترقی ہوگی۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پلوامہ حملہ میں بھارت کا اپنا بارودی مواد استعمال ہوا، اس دہشتگردی کے پیچھے بھارتی سرکار کا ہاتھ ہے، اوچھے ہتھکنڈوں اور گیدڑ بھبکیوں و سازشوں سے پاکستان کو کسی صورت کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پاکستان کی عوام متحد اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورے کے موقع پر بھارت نے کشیدگی پھیلانے اور خطے کے امن کو نقصان پہنچانے کی ناپاک جسارت کی ہے، جس میں وہ ناکام ہے، بھارتی فوج اور حکومت اپنی ناکامیوں، سازشوں اور دہشتگردی کو چھپانے کیلئے بھارتی میڈیا کو استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت ملک کی سلامتی کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، 20 کروڑ عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیئے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں ہے، عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 778710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش